بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان
File photo
لاہور: (سنونیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، پی سی بی نے بابر، نسیم اور شاہین جیسے بڑے کھلاڑیوں کو آرام دینے کے لئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ زمبابوے کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا، یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، دورہ زمبابوے کے لیے وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے جو کہ مستقبل کے میچز میں قیادت کے کردار کو واضح کرے گا۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب کردہ ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ان کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں، حسیب اللہ، محمد عرفان خان، اور نسیم شاہ بھی اس سکواڈ میں شامل ہیں، یہ سلیکشن ان کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی بات کریں تو اس میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ، اور جہانداد خان شامل ہیں، مزید برآں عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی اس اسکواڈ میں موجود ہیں، ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دورہ زمبابوے کے لئے ون ڈے سکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین شامل ہوں گے، ان کے علاوہ متوقع وائٹ بال کپتان محمد رضوان، محمد عرفان خان نیازی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر بھی سکواڈ کا حصہ ہوں جبکہ بابر، نسیم اور شاہین کو آرام دیا جائے گا۔

زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان، بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین، عرفان خان نیازی،عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سمیت صفیان مقیم،طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہوں گے۔

یہ دورے پاکستان کرکٹ کے لیے اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچہ جائے گا، پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو بھی زمبابوے کے دورے کے لیے زیادہ اہمیت دی ہے جو کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔