بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان
Captain Babar Azam
لاہور: (ویب ڈیسک) کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر فینز، میں نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

انہوں پوسٹ میں مزید لکھا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزار کی بات ہے لیکن اب یہ وقت ہے کہ میں بطور کپتان مستعفی ہو کر اپنے کھیل پر توجہ دوں، کپتانی ایک سود مند تجربہ رہا ہے لیکن اس سے کام کا بوچھ بڑھ جاتا ہے، میں اپنی پرفارمنس اور اپنی بیٹنگ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور اپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں جو کہ میرے لیے باعث مسرت ہوتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی سے ہٹ کر میں میں اپنی توانائیاں اپنی انفرادی کھیل اور شخصی گروتھ پر صرف کرنا چاہتا ہوں، میں آپ کی محبت اور سپورٹ کے لیے آپ سب کا شکرگزار ہوں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں