محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے استعفے کا اعلان کیا اور اپنی ذمہ داری سے علیحدگی کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ قومی ٹیم کی خدمت کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا اور کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور ان کے جذبے پر پورا اعتماد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نیک تمنائیں ہمیشہ پاکستان ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔
یا رہے کہ محمد یوسف پاکستان کرکٹ کے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے شاندار کیریئر میں 90 ٹیسٹ میچوں میں 7530 رنز اور 288 ون ڈے میچوں میں 9720 رنز بنائے۔ انہیں 2006 میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ 1788 ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، جو آج تک قائم ہے۔
ان کے استعفے پر مداحوں اور کرکٹ حلقوں نے دکھ کا اظہارکیا ہے اوران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔