بین الاقوامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق دلیپ سمارا ویرا پر الزام ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ غیر اخلاقی رویے کے مرتکب قرار پائے ہیں،جس وجہ سے ان پر متعلقہ انتظامیہ نے پابندی لگائی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر اخلاقی رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کے لیے پابندی عائد گئی ہے،سابق کرکٹر ریاستی کرکٹ یا کرکٹ آسٹریلیا میں کوئی بھی عہدہ سنبھاالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نے اپنے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ وکٹوریہ تمام کھلاڑیوں کے لیے محفوظ اور بہترین ماحول مہیا کرنے پر یقین رکھتی ہے اور غیر مناسب اور غیر اخلاقی رویے کا شکار ہونے والی خاتون کرکٹر کے بولنے کی بہادری کو سراہتی ہے۔
خیال رہے کہ سابق کرکٹر دلیپ سمارا ویرا نے 90 کی دہائی میں سری لنکا کے لیے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، بعد ازاں سابق کرکٹر نے 2008 میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ وکٹوریہ کے ویمن پروگرام کو جوائن کیا اور اپنی خدمات دیں۔
یاد رہے کہ سابق کرکٹر سمارا ویرا کو رواں سال مئی میں وکٹوریہ کے ویمن ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا،لیکن انہوں نے چند دن بعد ہی اپنے عہدے اور ذمہ داری سے مستعفی ہو گئے تھے