کرسٹیانو رونالڈو کے نام کا سکہ
Images of Portugal's famous footballer Ronaldo and his coins
لزبن:(ویب ڈیسک)پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو کی کامیابیوں کے اعزاز میں 7 یورو کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سکے پر پانچ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کی تصویر ہوگی۔
 
تفصیل کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے قوم کے عظیم ترین کھلاڑی کے اعزاز میں ایک نیا یورو سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
رونالڈو نے اپنے کیرئیر کے دوران، سی آر 7 نے کلب اور ملک دونوں کے لیے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
 
 39 سالہ رونالڈو نے اپنی قومی ٹیم کے لیے 130 گول کیے ہیں اور کئی اعزازات جیتے ہیں، جن میں 2016 ء کے یورو میں پرتگال کو تاریخی فتح دلانا اور 2019 ء میں یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتنا شامل ہے۔
 
حال ہی میں، چار بار یورپی گولڈن شو جیتنے والے نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا جب انہوں نے سکاٹ لینڈ کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں "سپر کک" کے ذریعے اپنے 900ویں گول کا جشن منایا۔
 
رپورٹس کے مطابق، سکے پر پانچ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کی تصویر ہوگی اور اس پر "سی آر 7" کندہ ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سکہ ملک بھر میں بطور کرنسی قابل قبول ہوگا۔رونالڈو کی شرٹ نمبر سات کی مناسبت سے اس سکے کا نام یورو "7" رکھا گیا ہے۔
 
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے مشہور شخص نے ایک ارب فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
 
رونالڈو نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسپورٹنگ لزبن سے کیا اور پھر مانچسٹر یونائیٹڈ میں قدم رکھا۔
 
اس کے بعد انہوں نے ریال میڈرڈ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے عالمی فٹبال میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ 
 
یوونٹس اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں دوبارہ مختصر قیام کے بعد، یہ پرتگالی فٹبال لیجنڈ اب سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں۔