تفصیلات کلے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کو بہترین وینیوز فراہم کرنے کیلئے 3 وینیوز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری و ساری ہے،جس میں سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ تعمیراتی کام کرنے کی منظوری دی گئی ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر کی اپ گریڈیشن کیلئے سب سے زیادہ رقم 7 ارب 70 کروڑ روپے منظور کی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈم کی مین بلڈنگ گرا کر واٹر ٹینک اور بیسمنٹ تعمیر ہونے کا کام 30 ستمبر تک مکمل ہو گا،جبکہ پھر ہر ماہ میں ایک فلور مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے 31 دسمبر تک بلڈنگ کھڑی کرنے کا ہدف دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پویلینز کا کام بھی مکمل کیا جاے گا۔اس سے تماشائی اچھے انداز میں میچز سے لچف اندوز ہو سکیں گے۔
خیال رہے کہ ان اپ گرییڈیشن کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ کے ڈرینیج سسٹم کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے،ڈیجیٹل اسکرینوں کی تنصیب کے ساتھ فلڈ لائٹس بھی تبدیل کی جائیں گی اوران کی جگہ جدید ایل ای ڈی لائٹس ی تنصیب بھی کی جائے گی۔