کرکٹر محمد عامر نے بھارتی باؤلر بھونیشور کمال کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
September, 16 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارتی باؤلر بھونیشور کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا،محمد عامر سب سے زیادہ میڈن اوور پھینکنے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی باؤلر بھونیشورکمار کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے،زیادہ میڈن اوور کرانے کی دوڑ میں دنیا کے تیسرے بڑے باؤلر کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
خیال رہے کہ محمد عامر کے ٹی 20 کرکٹ میں میڈن اوورز پھینکنے کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دوسری جانب بھارتی باؤلر بھونیشور کمار نےاب تک اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران 24 میڈن اوورز ہی کرا سکے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے یہ سہرا کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) کھیلتے ہوئے اپنے سر پہ سسجایا ہے،وہ لیگ میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے ساتھ پہلی جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 26 اوور کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025