تفصیلات کے مطابق افغانستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ جو کل کھیلا جانا تھا مگر پہلا دن آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا اور نوائیڈا میں سارا دن بارش نہ ہونے کے باوجود بھی پہلے روز ٹاس تک نہ ہو سکا۔
میڈیا کا اس بارے کہنا ہے کہ نوائیڈا اسٹیڈیم میں نکاسی آب کا انتطام بہت ناقص ہے اور آؤٹ فیلڈ کور کرنے کی مناسب اور جدید سہولیات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کھڑے پانی کو سارا دن خشک نہ کیا جا سکا۔
اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی ٹاس تاخیر کا شکار ہی رہا،جس کے بعد افغانستان بورڈ آفیشل کی جانب سے وینیوز پر سخت تنقید کی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ حکام نے کہاہے کہ یہاں بہت زیادہ گڑبڑ ہے، دوبارہ سے اس بھارتی وینیو پر کھیلنے نہیں آئیں گے،ہمارے کھلاڑی بھی یہاں کی سہولیات سے مطمئن نہیں ہیں، ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے۔