بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے لو میریج کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا تھا۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں اختتام پذیر ہوگئی تھی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے جنوری 2024 میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں تھیں جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اب اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اکیلی رہتی ہیں اوراپنے گھر کے باہر لگی تختی سے بھی انہوں نے شعیب ملک کا نام ہٹوا دیا اور اب اس پر صرف ثانیہ مرزا اور اذہان لکھا ہوا ہے۔
اگرچہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی دنیا میں مطمئن نظر آرہی ہیں لیکن بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر فاسٹ باؤلر محمد شامی کی شادی کی خبروں کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ان افواہوں کی تردید ثانیہ مرزا کے والد نے کردی تھی لیکن ثانیہ مرزا کے نئے پوسٹ نے پھر سے ان کی نجی زندگی میں آنے والی بہار کی جانب اشارہ معلوم ہو رہا ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ اذہان مرزا کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔ اور جاری کردہ تصویر میں ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر ایک جملہ درج ہے جس کا مطلب ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کے مداح آمین اور انشا اللہ لکھتے نظر آئے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا یہ پیغام ان کی زندگی میں جلد دوسری شادی کی جانب اشارہ بھی معلوم ہوا۔