پنجاب بھرمیں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق ان تمام آلات پر ہوگا جو خفیہ طور پر تصاویر کھینچنے، ویڈیو بنانے یا آواز ریکارڈ اور منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
ان میں خفیہ کیمروں والی عینکیں، پین (قلم) اور کی چین میں چھپے ریکارڈنگ آلات بھی شامل ہیں۔
صوبے بھر میں خفیہ ریکارڈنگ اور جاسوسی کے آلات کی دکانوں کے ساتھ ساتھ ان کی آن لائن خرید و فروخت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عام استعمال کے آلات جن میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے منظور شدہ دیگر ڈیوائسز شامل ہیں، اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔