سرکاری حج اسکیم، دوسری قسط کی وصولی آج رات شروع ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج سے دوسری قسط کی وصولی کا عمل آج رات 12 بجے شروع ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے عازمین 5 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک حج کی دوسری قسط جمع کرا سکیں گے۔

دوسری قسط کی ادائیگی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج پیکیج میں تبدیلی کی سہولت بھی آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی۔

پیکیج میں ترمیم کے خواہش مند عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے اپنی کارروائی مکمل کرلیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 پرو میکس خریدنے کا نیا طریقہ، اقساط کی سہولت دستیاب

عازمین حج اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔

درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازمین کی جانب سے پہلے جمع کرائے گئے واجبات ان کے متعلقہ اکاؤنٹ میں واپس کردیئے جائیں گے۔

وزارت نے سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو مقررہ تاریخ کے اندر دوسری قسط جمع کرانے اور ضروری دستاویزات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں