وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال/فائل فوٹو
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال/فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی امور پر گفتگو کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے ’اسلام آباد میمورنڈم‘ پر دستخط کیے تھے تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد ہونے والے واقعات غیر متوقع تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے بورڈ کا بڑا فیصلہ، نئے طیاروں کی شمولیت کی منظوری

انہوں نے کہا کہ ہم نے امید کا دمن نہیں چھوڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور پیش رفت کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، تمام دوست ممالک امن کے حصول کی کوششوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان دوبارہ سفارتی رابطوں کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔ امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور قطر ایک بار پھر امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے متحرک ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 —
Gold 22K Per Tola 416,307 —
Gold 21K Per Tola 397,384 —
Gold 18K Per Tola 340,615 —
Silver Per Tola 6,933 —
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 —
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں