سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کردی، تاہم گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ڈیلی الاؤنس اور اوور ٹائم نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے مختلف کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ کردیے، جن کے تحت 50 فیصد عملہ دفتر جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کرے گا۔

گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے روٹیشن ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائے گا اور وہ فون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جاسکے گا۔

گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ڈیلی الاؤنس اور اوور ٹائم نہیں دیا جائے گا، جبکہ مجاز افسر کی اجازت کے بغیر اسٹیشن چھوڑنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے آئندہ تین ماہ تک ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، جبکہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

مالی سال 2026-27 کے غیر ترقیاتی بجٹ میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی کی جائے گی اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوں گے، جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ورچوئل طریقے سے کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

کفایت شعاری کے تحت اجلاسوں کی تعداد کم سے کم رکھنے اور تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم آئی ٹی سامان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تین ماہ کے لیے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم اسکالرشپس، تربیتی کورسز، بین الاقوامی پروگرامز اور سرکاری معاہدوں کے تحت ہونے والے تربیتی پروگرام اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں اور حکومت کی جانب سے فنڈڈ سیمینارز و کانفرنسز کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ ناگزیر تقریبات کے لیے صرف آڈیٹوریم اور سرکاری سہولیات استعمال کی جائیں گی۔

اخراجات میں مزید کمی کے لیے پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق یہ تمام کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ ہوں گے اور مزید احکامات تک جاری رہیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں