اسحاق ڈار کو غیر ملکی خواتین کیس کیساتھ جوڑنا بے بنیاد ہے: رانا ثنا اللہ

مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثنا اللہ
مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 6 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے نیز اسحاق ڈار کو اس معاملے سے جوڑنے کی کوشش بے بنیاد ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے پاس تمام ضروری شواہد موجود ہیں اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کے دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیانات ملزمان کو سزا دلانے کے لیے کافی ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر غیر ملکی خواتین کو دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا بعض عناصر مخصوص مقاصد کے تحت اس معاملے کو غیر ضروری طور پر ہوا دے رہے ہیں، انہوں نے فیصل واوڈا کی جانب سے اسحاق ڈار سے استعفے کے مطالبے کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خواتین سے زیادتی کا معاملہ، ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کے بقول 2018 میں ایک نااہل شخص کے اقتدار میں آنے سے ترقی کا سفر متاثر ہوا جبکہ کھوکھلے نعروں سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس کے ادوار میں ملک نے ترقی کی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے بھی پاکستان کو معاشی بحران اور ڈیفالٹ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں