عمران خان کی اہلیہ نے شوہر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا

عمران خان
میرے شوہر عمران خان نے غصے میں آکر میری خالہ پر گولی چلائی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 6 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) درخشاں پولیس نے نجی ٹی وی کی اینکرپرسن ماہ نور کی خالہ حمیرا کے قتل کے الزام میں اینکر کے شوہر عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ڈیفینس کھڈا مارکیٹ کی رہائشی ماہ نور زوجہ عمران خان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ میں نجی ٹی وی میں اینکرپرسن ہوں، 3 جولائی کو میری خالہ حمیرا دختر مظہر میری بڑی بہن بسمہ، میں اور میرا بیٹا شاریز عمر 9 برس گھر پر موجود تھے کہ بوقت شام ساڑھے چھ بجے میرا شوہر عمران خان ولد کامران اکبر نے گھر میں داخل ہوتے ہی مجھے گالم گلوچ کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کر دی۔

میری خالہ اور میری بڑی بہن نے عمران خان کو منع کیا اور روکا تو وہ طیش میں آگیا میرے اور میرے شوہر کی آپس میں ناراضی چل رہی تھی اور وہ مجھے بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا جب میری خالہ اور بہن نے میرے شوہر کو روکا تو اس نے کال کر کے شاہد نامی شخص کو جو کہ میرے شوہر کا جاننے والا ہے کو کہا کہ میرا پستول لے آؤ اور فوراً ہی شاہد پستول لاکر میرے شوہر عمران خان کو دیتا ہے اور عمران خان پستول کو چیمبر کر کے میرے اوپر تان کر کہتا ہے کہ آج میں تمہیں مار دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خواتین سے زیادتی کا معاملہ، ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

میری بہن اور خالہ نے بھی بچاؤ کروانے کی کوشش کی مگر عمران خان مسلسل کہتا رہا کہ میں آج تمہیں مار کرہی رہوں گا۔ میری خالہ اور بہن کے مسلسل منع کرنے اور روکنے پر عمران خان نے انہیں بھی دھمکی دی کہ پیچھے ہٹ جاؤ ورنہ تم سب کو مار دوں گا۔

میری خالہ حمیرا دختر مظہر کے نہ ہٹنے پر میرے شوہر عمران خان نے غصے میں آکر میری خالہ پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہو کر گر گئیں جن کو موقع سے عمران خان ہی اٹھا کر گاڑی نمبر 097-CCN میں شاہد کے ہمراہ جناح ہسپتال لے گئے اور پھر ان کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں یہ لوگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

میرا دعوی ہے کہ میرے شوہر عمران خان نے اپنے دوست شاہد ولد نا معلوم کی مدد سے میری خالہ 45 سالہ حمیرا مظہر پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے سبب گولی لگنے سے وہ جاں بحق ہوئیں۔

درخشاں پولیس نے مدعیہ کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر عمران خان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر26 /464درج کرلیا ہے۔درخشاں پولیس کے مطابق پولیس نےملزم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں