پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

Iqbal Afridi Suspension
Iqbal Afridi Suspension
Updated 16 گھنٹے قبل | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف کے ایک رکن پر ہاتھ اٹھایا اور ڈی جی میڈیا سمیت پولیس اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہر رکن کی ذمہ داری ہے، کسی بھی رکن کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے اقدامات کیخلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔

بعد ازاں رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی معطلی کی تحریک ایوان میں پیش کی، جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تحریک کی منظوری کے بعد اقبال آفریدی کی رکنیت کو پورے بجٹ سیشن کے دوران معطل کرنے کا فیصلہ نافذ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے عمران خان کا حقِ دفاع بحال کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز یا دیگر مراعات نہیں ملیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معطل رکن فوری طور پر ایوان سے باہر چلے جائیں، بصورت دیگر سیکیورٹی اہلکار انہیں ایوان سے باہر لے جائیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-11 Petrol (Super) 377.78
2026-06-11 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-11 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں