قلعہ عبداللہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما قتل

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے این پی کے ضلعی رہنما دولت خان کو قتل کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 8 2026 | Muhammad Bilal
قلعہ عبداللہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے این پی کے ضلعی رہنما دولت خان کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی رہنما دولت خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے نعش ٹراما سینٹر مئی زئی اڈہ منتقل کر دی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ میں دو راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں جبکہ وقوعہ کے قریب موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے صدر صفدر لغاری انتقال کر گئے

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اے این پی کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ دولت خان پارٹی کے لیے ایک فعال اور معتبر رہنما تھے اور ان کا نقصان نہ صرف پارٹی بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔