سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری
کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے اس فیصلے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے سمری محکمہ قانون کو ارسال کر دی، جو پیر کے روز اس کی باضابطہ اشاعت کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق نئے فیصلے کے تحت 16 سال کی عمر کے نوجوان صرف موٹرسائیکل چلانے کے اہل ہوں گے جبکہ انہیں موٹرسائیکل پر صرف ایک ہی سوار بٹھانے کی اجازت ہوگی۔
اس فیصلے کا مقصد کم عمر شہریوں کو منظم انداز میں ڈرائیونگ کی اجازت دینا اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق سولہ سالہ لائسنس ہولڈرز کو کسی بھی صورت میں چنگ چی رکشہ یا دیگر بھاری یا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ یہ سہولت صرف محدود نوعیت کی ہے، اس کا مقصد نوجوانوں کو ابتدائی مرحلے میں محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
فیصلے کے بعد متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس اور لائسنسنگ اتھارٹیز کو نئے قواعد سے آگاہ کیا جائے تاکہ عملدرآمد میں کوئی ابہام نہ رہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نئی عمر کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گی۔