مفت موبائل فون جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

پنجاب حکومت
قرعہ اندازی میں موبائل فون جیتنے والے خوش نصیب کسانوں کے ناموں کا اعلان ہوا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے مفت موبائل فون جیتنے والے خوش نصیب کے ناموں کا اعلان کر دیا، امیدوار اپنی شناختی دستاویزات کے ساتھ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ انعامات کی وصولی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن مریم نواز کا خواب، سونا اُگلتا پنجاب کے تحت کسان کارڈ پروگرام کے تحت دوسری قرعہ اندازی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ قرعہ اندازی میں موبائل فون جیتنے والے خوش نصیب کسانوں کے ناموں کا اعلان ہوا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں کہا گیا کہ جن کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے بلز ادا کیے تھے، ان کے لیے خصوصی قرعہ اندازی کی گئی، اس دوسرے لکی ڈرا میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 10 خوش نصیب کاشتکاروں نے بطور انعام شاندار موبائل فونز جیتے۔

کسان کارڈ استعمال کرنے والے متعدد کسانوں کو بطور انعام موبائل فون دیے جائیں گے، اس اسکیم کا مقصد کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل نظام کی جانب راغب کرنا ہے۔

اشتہار میں درج تفصیلات میں بتایا کہ بہاولنگر، فیصل آباد، بھکر، رحیم یار خان، لودھراں، ملتان، چک سرور شہید، سرگودھا، سیالکوٹ اور چشتیاں سے تعلق رکھنے والے کسان انعامی موبائل فون کے حقدار قرار پائے ہیں۔ جن کی مکمل فہرست یہ ہے۔

حکومت پنجاب نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات کے ساتھ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ انعامات کی وصولی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ پروگرام کے ذریعے کسانوں کو زرعی سہولیات، سبسڈی اور دیگر حکومتی مراعات کی فراہمی کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے، کسی بھی معلومات کے لیے کسان برادری ایگریکلچر ہیلپ لائن 17000-0800 پر رابطہ کر سکتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں