ملک میں طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ
ملک میں طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) ملک میں طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایندھن کی پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں بہت محدود مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا، پاکستانی ایئرلائنز کو ان کی ضرورت کے مطابق پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے، ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی جیٹ فیول لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول جاری

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستانی ایئرپورٹس پر ان کی طلب کے مطابق ایندھن فراہم نہیں کیا جا رہا ، آج کراچی سے دوحہ کیلئے پرواز کرنے والی قطر ایئرویز کے طیارے کو ایندھن کیلئے مسقط میں اترنا پڑا، طیارے میں اضافی ایندھن لانے کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ جنگی صورتحال کے پیش جیٹ فیول کی کمی کو دیکھتے ہوئے ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافے  کے بعد 388 روپے فی لٹر ہو چکی ہے۔