نادرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے نادرا رجسٹریشن سینٹر (سنگل شفٹ) کے دفتری اوقات پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔
دوسری جانب ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر (سنگل شفٹ) کے لیے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
اسی طرح ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے نادرا دفاتر میں پیر سے جمعہ اور ہفتے کے روز (اگر سینٹر ہفتے کو کھلا ہو تو) پہلی شفٹ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ کے اوقات کار سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب نے اپنا کھیت، اپنا روزگاراسکیم کے قواعد کو حتمی شکل دے دی
مزید یہ کہ ہفتے میں سات دن کام کرنے والے نادرا میگا سینٹرز میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک، دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک اور تیسری شفٹ رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک ہو گی۔
نادرا میگا سینٹرز میں جمعہ کے روز دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک نماز جمعہ کے لیے وقفہ ہوگا۔