حج محافظ سکیم: 20 لاکھ تک انشورنس، علاج کی مکمل سہولیات
حج محافظ سکیم
سرکاری سکیم کے لئے 1 لاکھ 19 ہزار 210 کا کوٹہ مختص ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): حج محافظ سکیم کے تحت رواں سال دوران حج حجاز مقدس میں کسی بھی حاجی کی وفات کی صورت میں 20 لاکھ تک لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا، کسی بھی حادثے میں کوئی اعضا ضائع ہونے پر کم وبیش 10 لاکھ د ئیے جائیں گے۔

سرکاری سکیم کے لئے 1 لاکھ 19 ہزار 210 کا کوٹہ مختص ہے جبکہ امسال پرائیوئٹ حج ٹور اپریٹرزکی سخت ماینٹرنگ کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں بلیک لسٹ کر کے مستقل پابندی عائد کئے جانے سمیت بھاری جرمانہ یاکوٹے میں کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنے موبائل پر فائیو جی سروسز کیسے فعال کر سکتے ہیں؟

اسی طرح عازمیں حج کو 24 گھنٹے علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کئے جانے سمیت ادویات بھی دی جائیں گی، اس ضمن میں 1 ہزار حجاج کے لئے ایک ڈاکٹر اوردوپیرامیڈیکل سٹاف ہونگے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا۔

امسال سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عاز مین کے لئے حج ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ پاکستان سے مجموعی طور سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت ایک لاکھ ھ 79 ہزار 210 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔