بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی فیصلوں کے تناظر میں کی گئی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جاری رکھیں تاکہ تعلیمی نقصان کم سے کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونیوالے ہائی آکٹین پر لیوی بڑھانے کا فیصلہ
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق خطے میں جاری جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، جبکہ اسکولز اور کالجز کو آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
اسی طرح سندھ حکومت نے بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت صوبے بھر کے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم امتحانات معمول کے مطابق مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے ملک میں جاری غیر معمولی حالات، توانائی کے دباؤ اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں، جبکہ حکومتیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |