بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس ملک کے ججوں کو خود پر شرم آنی چاہیے، بار بار ہم عدلیہ کے پاس گئے ہیں لیکن انہوں نے اپنی ذاتی مراعات کے لیے اپنے آپ کو بیچ دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے یہ لوگ مجھے توڑ نہیں سکتے، اس لیے میری بیوی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی 24 گھنٹے تنہائی میں گزارتی ہیں، سوائے ہفتے میں 30 منٹ کے جو وہ میرے ساتھ گزار سکتی ہیں اور وہ بھی اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانا غیر اسلامی ہے، ججز کسی بھی معاشرے میں انصاف کے ذمہ دار ہوتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات کرا دی گئی
یاد رہے کہ عید کے پہلے روز بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرائی گئی تھی۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ گفتگو کی، بانی کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بچوں سے بات کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |