محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر کی مساجد میں کل عیدالفطر 1447 ہجری کی نماز عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی، صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں نماز عید کے اوقات کار مندرجہ ذیل ہیں۔
بادشاہی مسجد
بادشاہی مسجد لاہور میں عید الفطر کی نماز ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی، نماز عید کی امامت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
جامع مسجد داتادربار
جامع مسجد داتا دربار میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں نماز عید الفطر صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
جامع مسلم مسجد لوہاری
جامع مسلم مسجد لوہاری میں مولانا عبدالخالق کی امامت میں صبح 6:00 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد شاہ ابوالمعالی
مزار شاہ ابو المعالی کی جامع مسجد میں مولانا ذوالقرنین کی امامت میں صبح 7 بج کر 30 منٹ پر نماز عید ہوگی۔
مرکزی جامع مسجد شادمان
مرکزی جامع مسجد شادمان میں مولانا قاری محمد عارف علوی کی امامت میں صبح 7:00 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
دربار حضرت پیر مکی کی جامع مسجد
دربار حضرت پیر مکی کی جامع مسجد میں قاری غلام مہر علی صبح 7:30 بجے نماز پڑھائیں گے۔
جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ
جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ میں مولانا مصباح الرحمن کی امامت میں صبح 6:30 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کون کہاں عید منائے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت مساجد پہنچیں اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔