ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مارکیٹوں اور دیگر اہم مقامات کی حفاظت کے لیے 17 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ صرف لاہور میں چاند رات پر 5 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ عید الفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں ہونے والے 29 ہزار اجتماعات کی حفاظت کے لیے مجموعی طور پر 47 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 ہزار اہلکار صرف لاہور میں ڈیوٹی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کون کہاں عید منائے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
آئی جی پنجاب نے بین الصوبائی سرحدی اور دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو مؤثر پیٹرولنگ کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔