"آپریشن غضب للحق، 274 خوارج ہلاک، 400 سے زائد زخمی ہوئے"
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 274 خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (سنو نیوز) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 274 خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک افغان حالیہ کشیدگی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 21 اور 22 فروری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، فتنہ خوارج کےٹھکانوں کونشانہ بنانےکی بریفنگ پہلے دی چا چکی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نےایک نام نہاد ایکشن کیا، افغان طالبان رجیم کےبقول تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں جہاں سے حملہ ہوا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، افغان طالبان رجیم کی 18 پوسٹوں پر قبضہ کیا جا چکا ہے، منہ توڑ جواب میں 274 خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے، دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ اور قبضہ کر لی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ افغان طالبان چھوٹے بڑے ہتھیار اور کواڈ کاپٹر بھی لے کر آئے،جہاں جہاں سے حملہ ہوا پاک فوج نے ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ دنیا نے دیکھا، جو دہشت گرد سہولت کاری کرتے ہیں انہیں چن چن کر نشانہ بنایا گیا، کابل، قندھار، پکتیا، کھوس، پکتیکا میں ٹارگٹڈ بیسڈ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران اب تک 12 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، 27 زخمی جبکہ ایک مسنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے غلط اندازہ لگایا، پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے سویلین ٹارگٹس کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ انداز میں صرف عسکری مقامات کو نشانہ بنایا، افغان طالبان رجیم نے 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر براہ راست فائرنگ کی، ہمارا مؤثر جواب مسلح افواج کے چوکس ہونے کا ثبوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کابل کی فضاؤں میں رات گئے جو فائر ورکس ہوئے پوری دنیا نے دیکھے، حملوں میں بزدل افغان طالبان اپنی چیک پوسٹ اور لاشیں چھوڑ کر بھاگے، افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرائے اور ان کے جھنڈوں کو احترام کے ساتھ اتارا، خوارج کے جھنڈے احترام کے ساتھ اس لیے اتارے کیونکہ ان پرکلمہ لکھا ہوا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی طرح گزشتہ رات بھی پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی تھی، پہلے بھارت کا شوق پورا کیا اب ان کا کر رہے ہیں، طالبان رجیم دہشت گردوں کی ماسٹر پراکسی ہیں ، ماسٹر پراکسیز کے نیچے مختلف پراکسیز کام کر رہی ہیں، افغان طالبان رجیم تمام دہشت گردوں کی پشت پرہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ طالبان رجیم کو پاکستان اور دہشت گردتنظیموں میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا، طالبان رجیم کالعدم ٹی ٹی پی ،بی ایل اے اور داعش کو چنےیا پاکستان کو۔ 

ضرور پڑھیں