سینیٹ میں نیب کی پانچ سالہ ریکوریز کی تفصیلات پیش
NAB
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): نیب کی گزشتہ پانچ برسوں کی ریکوریز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت قانون کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ احتساب بیورو نے مختلف مدات میں نمایاں رقوم اور جائیدادیں واپس حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر11.565 ٹریلین روپے کی ریکوری کی گئی۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران نیب نے مختلف مدات میں نمایاں رقوم اور جائیدادیں واپس حاصل کیں۔ پلی بارگین کے ذریعے 65 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے جبکہ رضاکارانہ واپسی کی مد میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد جمع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی جانب سے ای ٹیکسی کی چابیاں تقسیم

سیٹلمنٹ کے تحت 38 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی اور ریاستی اراضی کی مد میں 10 کھرب 98 ارب روپے مالیت کی زمین واپس لی گئی۔

 اس کے علاوہ متفرق ریکوریز کی مد میں 479 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد حاصل کیے گئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سال میں 11.565 ٹریلین روپے کی ریکوری کی گئی جو نیب کی کارکردگی اور احتساب کے عمل کی عکاسی کرتی ہے۔

ضرور پڑھیں