تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے، علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے اکاونٹ اور شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہونگے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتی۔
سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، نہ ہی عدالت کو ہائی جیک کرسکتی ہیں، عدالت نے مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے احکامات دیے ہوئے ہیں، ملزمہ کا پہلے دن سے ہی رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا ہے، ملزمہ عدالت پیش ہی نہیں ہورہی تو شناختی کارڈ یا بینک اکاونٹ کیسے ڈی فریز کیے جائیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات، اہم مسائل پر گفتگو
عدالت نے حکم دیا کہ ایس پی راول علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کریں،ملزمہ جب تک عدالت پیش نہیں ہوگی بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہی رہیں گے۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔