گیس سپلائی 48 گھنٹے کیلئے معطل کرنے کا اعلان
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے 48 گھنٹے کیلئے سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے 48 گھنٹے کیلئے سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سردیوں کے موسم میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کمپنی کی انتظامیہ نے غیر معمولی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں صنعتی صارفین بشمول کیپٹو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 48 گھنٹے کیلیے معطل رکھی جائے گی، یہ معطلی ہفتہ 31 جنوری کو صبح 8:00 بجے سے شروع ہو کر پیر 2 فروری کو صبح 8:00 بجے تک جاری رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق اس دوران اگر کسی گھریلو صارف کو کم گیس پریشر کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر کال کر کے شکایت درج کروائے، ہمارا عملہ ہر شکایت کو فوری طور پر حل کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ معمول کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو روزانہ رات 10:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رکھی جاتی ہے۔