مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
فائل فوٹو
January, 7 2026
(ویب ڈیسک): چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ضلع چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا، جہاں اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جاگری۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹروے مختلف مقامات سے بند
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ضرور پڑھیں
فن لینڈ کا پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
January, 8 2026
ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے ہدایات جاری
January, 8 2026
دوست ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان کر دیا
January, 8 2026
بالی ووڈ کی میگا فلمیں سینما گھروں میں رونقیں بکھیرنے کو تیار
January, 7 2026