بورڈ کے فیصلے کے مطابق نتائج ہفتہ، 27 دسمبر، صبح 10:00 بجے جاری کیے جائیں گے، نتائج کا اعلان بورڈ کے سیکریٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمٰن کریں گے۔
اس سال انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات میں تقریباً 52 ہزار امیدواروں نے شرکت کی اور بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ نتائج تک رسائی کی تفصیلات کے لیے سرکاری ذرائع پر نظر رکھیں۔
طلبہ نتائج کے باضابطہ اعلان کے بعدBISE لاہور کی سرکاری ویب سائٹ وزٹ پر مختلف طریقوں سے اپنا نتیجہ چیک کر سکیں گے۔
نتیجہ کے لیے طلبہ پہلے ویب سائٹ پرResults یاHSSC Second Annual کے سیکشن پر کلک کریں گے، اپنا متعلقہ امتحان (انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل یا دوئم سیکنڈ اینول 2025) منتخب کریں گے، پھر سرچ فیلڈ میں رول نمبر درج کر کے سبمٹ کریں گے جس کے بعد ان کی تفصیلی مارکس شیٹ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گی جسے ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ
اس کے علاوہ طلبہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں اپنے موبائل فون کے میسج ایپ میں بغیر کسی اضافی متن کے صرف اپنا رول نمبر لکھ کر 800291 پر بھیجنا ہوگا، جواب میں انہیں حاصل شدہ نمبرز اور بنیادی نتیجے کی معلومات موصول ہو جائیں گی۔
مزید یہ کہ بورڈ کی جانب سے مکمل نتائج پر مشتمل پی ڈی ایف رزلٹ گزٹ بھی جاری کی جائے گی جو عموماً BISE لاہور کی ویب سائٹ کے رزلٹ پیج سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
ریگولر طلبہ اعلان کے چند دن بعد اپنے متعلقہ کالج یا ہائر سیکنڈری اسکول سے سرکاری رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے رزلٹ کارڈز ان کے رجسٹرڈ ڈاک کے پتے پر ارسال کیے جائیں گے۔