پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Pakistan passport online tracking
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کی آسانی کیلئے محکمہ پاسپورٹس نے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے جدید اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام متعارف کروا دیا۔

جس کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کے ہر مرحلے کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز میں 24/7 خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے، جہاں ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزانہ کے آپریشنز کی نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا۔

نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کی درخواست جمع کرانے سے لے کر ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی ممکن ہوگی، پاسپورٹ دفاتر میں رش یا بکنگ کی صورتحال خودکار طور پر شناخت کی جا سکے گی۔

واضھ رہے کہ یہ جدید مانیٹرنگ سسٹم نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ اسٹاف کی کارکردگی اور پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل کو بھی بہتر بنائے گا۔ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بیک لاگ، مشینری کی حالت اور دیگر تکنیکی امور پر بھی مسلسل نظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں

محکمہ پاسپورٹس نے مزید کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو بہتر اور شفاف سروس فراہم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے، تاکہ پاسپورٹ کی درخواست کا عمل تیز اور مؤثر ہو اور عوام کو کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس نظام کے نفاذ سے عوام اور محکمہ دونوں کو جدید سہولتوں سے فائدہ پہنچے گا اور پاسپورٹ کی سہولتیں مزید آسان اور مؤثر ہوں گی۔