انٹرمیڈیٹ داخلوں کا شیڈول جاری، فیس کا اعلان بھی کر دیا گیا
BISE Lahore admissions for intermediate 2025
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ سیشن 27-2025 کیلئے پارٹ ون کے ریگولر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ طلبہ کے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے، جس کے بعد معمول کی فیس کے ساتھ داخلہ فارم قبول کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 22 دسمبر تک فارم جمع کروانے والے طلبہ کو ڈبل فیس ادا کرنا ہوگی، اس لیے بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اضافی فیس سے بچنے کیلئے فارم بروقت جمع کروائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی تعلیمی ادارے کو داخلہ فارم قبول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، لہٰذا طلبہ کو جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قتل کیس: ملزم عمران خان کو سزائے موت کا حکم

داخلہ فیس 2,300 روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں 1,150 روپے رجسٹریشن، 870 روپے پروسیسنگ فیس اور 280 روپے سپورٹس فیس شامل ہیں۔

بورڈ حکام نے والدین اور طلبہ دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فارم وقت پر جمع کروا کر اپنی تعلیمی نشست محفوظ کریں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ داخلے کی آخری تاریخ کے قریب تعلیمی اداروں میں رش بڑھ سکتا ہے، اس لیے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ کسی پریشانی یا اضافی فیس سے بچا جا سکے۔