پنجاب میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سیٹوں پر داخلوں کا آغاز
UHS quota admissions
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سیٹوں پر داخلے کے لیے درخواستیں یکم دسمبر سے وصول کی جائیں گی۔

سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں کوٹہ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کی جائیں گی۔

اس سال پنجاب میں پہلی مرتبہ دیگر صوبوں کے امیدواروں سے براہِ راست درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ پنجاب کابینہ سے منظور شدہ نئی ایڈمیشن پالیسی کے تحت اس بار نامزدگیوں کی بنیاد پر داخلے نہیں ہوں گے۔

UHS کے مطابق مختلف صوبوں اور علاقوں کے امیدواروں کے لیے مخصوص سیٹوں کی تفصیل یوں ہے:

  • اسلام آباد: ایم بی بی ایس 26، بی ڈی ایس 4
  • آزاد جموں و کشمیر: ایم بی بی ایس 36، بی ڈی ایس 3
  • گلگت بلتستان: ایم بی بی ایس 55، بی ڈی ایس 5
  • بلوچستان( گڈ ول) کیٹگری: ایم بی بی ایس 20
  • سابقہ فاٹا: ایم بی بی ایس 21، بی ڈی ایس 6
  • بلوچستان HEC) اسکالرشپ: (ایم بی بی ایس 28، بی ڈی ایس 10
  • سابقہ فاٹا HEC) اسکالرشپ: (ایم بی بی ایس 28، بی ڈی ایس 10

داخلے کے لیے امیدوار کے پاس اپنے متعلقہ صوبے یا علاقے کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی طالب علم کو PMDC کی مقررہ کم از کم اہلیت بھی پوری کرنا ہوگی۔

کوٹہ سیٹوں کے لیے درخواستیں 15 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

UHS نے امیدواروں کی رہنمائی کے لیے یونیورسٹی میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے جس کی سربراہی ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز یاسر سلطان کریں گے۔