جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہنما تحریک انصاف و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہنما تحریک انصاف و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں درج جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں ضمانت منظور کی۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعدازگرفتاری پر فیصلہ سنایا، بعدازاں عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی دیگر چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کی۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ پر مغل پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

یاد رہے کہ 2023 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا ، پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران فوجی تنصیبات، ریاستی و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت سیکڑوں کارکنان پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔