BISP کے ذرائع کے مطابق، ادائیگیوں میں تاخیر کے عام اسباب درج ذیل ہیں:
- CNIC ڈیٹا: اگر CNIC کی تفصیلات نادرا کے ریکارڈ سے میل نہ کھائیں تو اکاؤنٹس کی دوبارہ تصدیق کی جاتی ہے۔
- بائیومیٹرک تصدیق کی خرابی: کونیکٹ ایجنٹس یا ATM پر فنگر پرنٹ نہ ملنے کی صورت میں ادائیگی روک دی جاتی ہے۔
- غیر فعال سم کارڈز: غیر رجسٹرڈ یا غیر فعال سم OTP کوڈ وصول کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
- بینکنگ سسٹم کے تکنیکی مسائل: ایجنٹ پوائنٹس پر سسٹم ڈاؤن یا نیٹ ورک کی خرابی ادائیگی میں تاخیر پیدا کرتی ہے۔
- غیر مجاز ایجنٹس: غیر تصدیق شدہ ایجنٹس کبھی کبھار غیر قانونی رقم کٹوتی کر کے الجھن پیدا کرتے ہیں۔
مستفیدین اپنی اہلیت چیک کرنے اور تصدیقی مسائل حل کرنے کے لیے درج ذیل طریقے استعمال کر سکتے ہیں:
ایس ایم ایس کے ذریعے: اپنا 13 ہندسوں والا CNIC نمبر 8171 پر بھیجیں؛ جواب میں آپ کی اہلیت کی تصدیق ہوگی۔
آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے: BISP 8171 پورٹل پر جائیں،CNIC درج کریں، کیپچا مکمل کریں اور Check Eligibility پر کلک کریں۔
بایومیٹرک مسائل حل کرنا
- فنگر پرنٹ نہ ملنے پر ہاتھ صاف کریں اور کسی دوسری بائیومیٹرک مشین پر کوشش کریں۔
- صحیح فنگر پرنٹ ڈیٹا کے لیے NADRA ریکارڈ اپ ڈیٹ کریں۔
- مدد کے لیے BISP ہیلپ لائن 0800-26477)) سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ای۔ ٹیکسی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
سم لنکنگ
- یقینی بنائیں کہ آپ کی سم فعال ہے اور CNIC سے لنک ہے تاکہ OTP اور تصدیقی کوڈ وصول ہو سکیں۔
- ضرورت پڑنے پر اپنی سم لنک کرنے کے لیے قریبی BISP دفتر جائیں۔
دیگر عوامل
ادائیگی میں تاخیر کے دیگر عوامل میں سسٹم اپ گریڈز، غلط بینک معلومات،CNIC کے ڈپلیکٹ ریکارڈ، اور NSER میں غیر تصدیق شدہ گھرانے کے ڈیٹا شامل ہیں۔
BISP نے مستفیدین سے درخواست کی ہے کہ وہ CNIC اور بینک کی تفصیلات کی تصدیق کریں تاکہ ادائیگی میں رکاوٹ کم سے کم ہو۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تصدیقی مسائل حل ہو جائیں گے تو ادائیگیاں فوری جاری کی جائیں گی۔