ایوان صدر میں شاہ اردن کی روانگی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزارہوں جس نے ہمیں بھارت کے خلاف فتح دلائی، یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔
اس موقع پر لوگوں کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حکم اور اُس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ان پسند ملک ہے ، جنگ مسلط کرنے والوں کو ایسے ہی جواب دینگے جیسا مئی میں دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل
قبل ازیں ایوان صدر میں شاہ اردن کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف شریک ہوئے، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان عطا کیا جبکہ شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔