ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جیابگا کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی بس اور مخالف سمت سےآنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہو گیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ میں 18 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رائیونڈ روڈ جیا بگا کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 12افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بعدا زاں ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی الٹنے سے 18 افراد زخمی
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ادھر لاہور کے علاقے بادامی باغ میں معصوم شاہ روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران 2 نوجوان جاں بحق ہوئے، متوفین کی شناخت 23 سالہ ذیشان اور 20 سالہ حسیب کے نام سے ہوئی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ تھانہ بادامی باغ پولیس نے متوفی ذیشان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے، ٹرک ڈرائیور غضنفر گرفتار ہے جبکہ ٹرک قبضے میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔