لاہور: جعلی عامل نے شہری سے 60 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہتھیا لیے
صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جعلی عامل نے شہری سے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ہتھیا لیے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جعلی عامل نے شہری سے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ہتھیا لیے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ شاد باغ کی حدود میں جعلی عامل نے شہری کو ہیپنٹائز کیا اور گھر پر واردات کر کے فرار ہو گیا، متاثرہ شہری نے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات خود ہی عامل کو دے دیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ عامل نے مجھے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے جس کے بعد میرے اوسان قابو میں نہ تھے اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ شہری خود ہی عامل کو سامان دے کر موٹرسائیکل تک چھوڑ کر آیا اور بعدازاں ملزمان نے گھر سے زیورات لئے اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم عامل کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔