لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفی دے دیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا/ فائل فوٹو
لاہور (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفی دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کو لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا جس کے بعد جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کر دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہایکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے 2 ججز کے استعفے منظور کر لیے

جسٹس شمس محمود مرزا نے 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ضیا محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ جسٹس شمش محمود مرزا کے خلاف سرکاری وکیل کی جانب سے رواں سال جنوری میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی فائل کیا گیا تھا۔