محکمہ جنگلات کا مثالی کارنامہ، 60 برس پراناگرا برگد درخت کھڑا کر دیا
محکمہ جنگلات پنجاب نے مثالی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ساٹھ برس پرانا برگد کا تاریخی درخت دوبارہ کھڑا کر دیا ۔
محکمہ جنگلات کی ٹیم نے گرے درخت کو دوبارہ اصلی حالت میں کھڑا کردیا
لاہور: (فیصل خان) محکمہ جنگلات پنجاب نے مثالی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ساٹھ برس پرانا برگد کا تاریخی درخت دوبارہ کھڑا کر دیا ۔

محکمہ جنگلات لاہور نے بروقت کارروائی کر کے کاہنہ نو میں نہر کنارے گرنے والا 60 برس پرانا برگد کا درخت دوبارہ اپنی جگہ کھڑا کردیا، ڈی جی جنگلات پنجاب کی براہ راست نگرانی میں محکمہ کی ٹیم نے آپریشن کیا ، ماہرین کی ٹیم نے درخت کو اصلی مقام پر مضبوطی سے نصب کیا۔

ڈی جی جنگلات پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ برگد ہماری تہذیبی شناخت، قدرتی ورثہ اور ماحولیات کی علامت ہے۔

ترجمان محکمہ جنگلات نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرسبز پنجاب مشن کی عملی مثال ہے، درختوں کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری اور آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند ماحول ہمارا مشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کی بروقت، پیشہ ورانہ، سائنسی بنیادوں پر کارروائی سے گر جانے والا برگد دوبارہ زندگی پانے لگا ، ساٹھ سالہ برگد کا محفوظ ہونا ماحول دوست پنجاب کی جانب اہم پیش رفت ہے۔