ن لیگ نے اے این کی بڑی وکٹ گرادی
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بڑی وکٹ گرادی۔
فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بڑی وکٹ گرادی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب زین عمر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے، ارباب زین عمر نے صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا و وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا امیر مقام نے اے این پی رہنما ارباب زین عمر کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اے این پی کے رہنما ارباب زین عمر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے، بہت خوشی ہوئی کہ ارباب زین جیسے لوگ ن لیگ کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کا چوتھی بار شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

انجینئر امیر مقام نے صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ گزشتہ 12 سال سے ایسے لوگوں سے وابستہ پڑا ہے۔

لیگی صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں کہ پختونوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ پختونوں کی تاریخ بدل دیں، آپ نے جس طرح پختونوں کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی ہے وہ قابل افسوس ہے۔