ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور جو تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں وہ بے بنیاد، گمراہ کن اور جعلی ہیں، ایسے عناصر جو عوام میں افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر میڈیکل یونیورسٹی: ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کے نتائج جاری
محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا تصویر پر یقین نا کریں اور صرف سرکاری سے جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں، ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجراء سابقہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق جاری ہے اور اب تک پاسپورٹ کے ظاہری ڈیزائن یا سکیورٹی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا پر قومی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کے حوالے سے زیر گردش مختلف جعلی تصاویر کے حوالے سے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا سخت نوٹس، پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ، قومی پاسپورٹ میں چند سیکورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی... pic.twitter.com/GanJwwyG4e
— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) October 27, 2025
ذرائع کے مطابق جعلی تصاویر میں پاسپورٹ کے کور پر مبینہ نئے رنگ اور علامتیں دکھائی گئی تھیں جنہیں محکمہ نے مکمل طور من گھڑت قرار دیا ہے۔ ادارے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جھوٹی معلومات پھیلانا سائبر کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے احتیاط برتی جائے۔