مرحومہ کے انتقال کی تصدیق ارشد شریف کی اہلیہ نے کی ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ رفعت آرا علوی نہایت باوقار اور باعزت خاتون تھیں جنہوں نے اپنے بیٹے ارشد شریف کی صحافتی جدوجہد میں ہمیشہ حوصلہ اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ ارشد شریف 2022 میں کینیا میں المناک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، کے انتقال کے بعد ان کی والدہ شدید صدمے اور بیماری میں مبتلا رہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ بیٹے کی جدائی کا غم کبھی برداشت نہ کر سکیں۔
میڈیا انڈسٹری، صحافی برادری اور عوامی نمائندوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مختلف صحافتی تنظیموں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
مرحومہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ صبر، حوصلے اور دعا کی علامت سمجھی جاتی تھیں، جن کی یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔