علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
Ali Amin Gandapur arrest warrants
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، جس دوران علی امین گنڈا پور ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی بار بار غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں ان پر غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‎ وزیراعلیٰ آفریدی کی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنیکی ہدایت، وفاق کا سخت ردعمل

قانونی ماہرین کے مطابق وارنٹ گرفتاری کے بعد اگر گنڈا پور پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کیخلاف مزید سخت قانونی کارروائی کا حکم دے سکتی ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں نامزد رہ چکے ہیں۔