رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ ہیک
رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا/ فائل فوٹو
رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے مختلف نمبرز کے ذریعے رقم طلب کی۔ ڈاکٹر نکہت شکیل نے فوری طور پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رابطہ کیا جس نے تقریباً تیس گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کمپنی کا گاڑی پر 5 لاکھ روپے رعایت کا اعلان

پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ہیکرز جعلی پیغامات بھیج کر رقم مانگنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے نام سے موصول ہونے والے کسی بھی مشکوک پیغام پر اعتماد نا کیا جائے۔
ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں اور نامعلوم لنکس یا کالز پر کلک نا کیا کریں۔
سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملے نا صرف مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں بلکہ ذاتی معلومات کے افشا ہونے کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل نے امید ظاہر کی کہ سائبر کرائم یونٹس مستقبل میں اسطرح کے واقعات کے لیے مزید موثر نظام تشکیل دیں گے۔