معروف کمپنی کا گاڑی پر 5 لاکھ روپے رعایت کا اعلان
چنگان پاکستان نے اپنی مقبول 7 سیٹر ایس یو وی، اوشان ایکس 7 پر خصوصی پروموشنل آفر متعارف کروا دی
چنگان پاکستان نے اپنی مقبول 7 سیٹر ایس یو وی، اوشان ایکس 7 پر خصوصی پروموشنل آفر متعارف کرائی / فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر چنگان پاکستان نے اپنی مقبول 7 سیٹر ایس یو وی،اوشان 7X پر خصوصی پروموشنل آفر متعارف کروا دی ہے۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق خریدار اب گاڑی کی خریداری پر ٹ لاکھ روپے تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئی پرائز لسٹ کے مطابق اوشان 7X کی قیمت 82 لاکھ 74 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔یہ آفر 31 اکتوبر 2025 تک کے لیے موثر ہےاور اس پر خصوصی شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان

چنگان نے صارفین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ بھی کیا ہے جس کے تحت منتخب بینکوں کے ذریعے گاڑی خریدنے والے صارفین کو دو سال تک مفت پیریوڈک مینٹیننس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق چنگان کا یہ اقدام پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے کے تناظر میں صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔