
ممتاز روحانی شخصیت حضرت ابوانیس محمد برکت علی لدھیانوی کے قریبی ساتھی مہتمم کیمپ دارالاحسان حضرت محمد شفیع گوندل علالت کے باعث رحلت فرما گئے۔
حضرت محمد شفیع گوندل کی عمر نوے برس تھی، آخری وقت تک وہ دربار پر ذمہ داریاں نبھاتے رہے ، حضرت ابو انیس کی زندگی میں حضرت محمد شفیع گوندل کی ان سے گہری قرابت رہی اور دربار پر بطور نائب مہتمم فرائض انجام دیتے رہے ، ابو انیس کے رخصت ہو جانے کے بعد حضرت محمد شفیع گوندل نے دربار پر مہتمم کی ذمہ داری سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی میدان سے باہر؟
انہوں نے زندگی بھر دین اسلام کی سربلندی، حضرت ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی کی تعلیمات و فرمودات اور ان کے فیض کو لوگوں تک پہنچانے میں گزاری۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر کیمپ دارالاحسان سمندری روڈ فیصل آباد میں ادا کی گئی ، مرحوم کی نماز جنازہ محمد عبدالحفیظ نے پڑھائی جس میں وابستگان کیمپ درالاحسان اور مریدین و عقیدت مند حضرت ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی نے بڑی تعداد شرکت کی۔