پیپلز پارٹی رہنما ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ
Zia ul Haq Ababki ATTACK
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) مستونگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ضیاء الحق ابابکی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے عزیز آباد میں پیش آیا جہاں ضیاء الحق ابابکی اپنے گھر کے باہر موجود تھے، اسی دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خوش قسمتی سے ضیاء الحق ابابکی محفوظ رہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا مقصد ضیاء الحق ابابکی کو نشانہ بنانا تھا، تاہم پولیس نے واقعے کو سیاسی نوعیت کا قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالاج قتل کیس، گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے

ضیاء الحق ابابکی نے اس موقع پر کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں، عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔